قبائلی ضلع کرم میں “پارا چنار ایجوکیشن کمپلیکس” پاک فوج کا خصوصی تعلیمی منصوبہ

پاک فو ج نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی جنگ میں کامیابی کے بعد حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے لاتعداد ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے اس میں زیادہ تر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کئی پر کام جاری ہے،اس کے علاوہ پاک فوج نے تعلیم کے فروغ کے لیے عمومی طور پر قبائلی اضلاع میں کیڈٹ کالجز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک سکولز کا ایک جال بچھا دیا ہے۔ پہلے سے مو جو د سکولوں کو بہتر کر دیا گیا ہے اور ایجوکیشنل کمپلیکس بھی بنائے گئے ہیں۔قبائلی ضلع کرم میں پارا چنار ایجوکیشن کمپلیکس کا قیام پاک فوج کا ایک منصوبہ ہے۔ پارا چنار ایجوکیشن کمپلیکس اپنی نو عیت کا ایک بہترین تعلیمی درسگاہ ہے،بعض ملک دشمن عناصرجو منفی پراپیگنڈا کر نے سے باز نہیں آتے اور برملا کہہ رہے ہیں کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں کچھ نہیں کیا اگر صرف تعلیم میں ہونے والی ترقی ہی دیکھ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ درحقیقت پاکستان آرمی ہی تھی جس نے جہاں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ان علاقوں میں اپنی بے شمار جانوں کی قربانیاں دیں وہیں مقامی قبائل کو تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔نئی نسل کو تعلیم سے بہرہ ور کر کے ہی ان علاقوں کو ترقی کا ہمسفر بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان دشمن ممالک کے تنخواہ دار یہ نہیں چاہتے کہ نئی نسل تعلیم حاصل کرے اور پھر ان کے ہاتھوں سے نکل جائے۔ قبائلی ضلع کرم کےپاراچنار میں واقع “ایجوکیشن کمپلیکس” ، ضلع کا ایک انوکھا منصوبہ ہے جس میں موجودہ دور کی تمام تر تعلیمی سہولیات میسر ہیں۔ “پاراچنار ایجوکیشن کمپلیکس” میں 48 کلاس رومز،تین سائنس لیبز ، ایک کمپیوٹر لیب ، لائبریری ، تین دفاتر ، دو عملہ کے کمرے ، ایڈمن بلاک ، کھیل کے میدان ، مسجد ، اسپتال ، طلباء و عملہ کے لئے الگ الگ ہاسٹل ، 3 فیملی ہاسٹل ، کیفے، طلباء وطالبات کے لئے الگ الگ کلاس رومز شامل ہیں۔اس وقت پاراچنار ایجوکیشن کمپلیکس میں 1 ہزار 20 طلبہ زیر تعلیم ہے جبکہ ایجوکیشن کمپلیکس 1 ہزار 4 سو 40 طلبہ کی گنجائش موجود ہیں۔پارا چنار ایجوکیشن کمپلیکس خطے میں سلامتی کی واضح علامت ہے ، جس میں جدید بنیادی ڈھانچے اور عملہ سمیت تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔